Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf
News Update :
Home » » پاکستانی لوگوں کہ 15 حیران کر دینے والے دستور---

پاکستانی لوگوں کہ 15 حیران کر دینے والے دستور---

Penulis : Unknown on Monday 17 August 2015 | 08:26

 پاکستان کے دستور بھی بہت نرالے ہیں۔۔۔۔
پاکستانی لوگوں کہ 15 حیران کر دینے والے دستور ----
------------------------------------------------------------

1۔ زندہ ڈوب جاتا ہے، اور مردہ تیرنے لگتا ہے۔
2۔ بھوک، غربت اور افلاس کے ہاتھوں مرنے والوں کی یاد میں دیگیں پکائی جاتی ہیں۔
3۔ گرمی کی شدت سے مرنے والے نامعلوم شخص کا جنازہ، یخ بستہ مردہ خانے میں رکھا جاتا ہے۔
4۔ جیتے جاگتے انسان کو کوئی راستہ نہیں دیتا، اور روڈ ایکسیڈنٹ میں مرنے والے کیلئے احتراماً ٹریفک رُک جاتی ہے۔
5۔ کئی دِنوں کی تلاش کے بعد شادی سے پہلے جو بہو، بیوی اور بھابھی "ھیر" کی طرح لگتی ہے، شادی کے کچھ ہی عرصے بعد وہ "تیر" کی طرح لگنی شروع ہو جاتی ہے۔
6۔ غریب آدمی روٹی کھانے کیلئے بھاگ رہا ہے، اور امیر ہضم کرنے کیلئے۔
7۔ مسجد میں داخلہ فری ہے، اور سینماء میں مہنگا۔ لیکن کتنی عجیب
بات ہے، مسجدیں خالی ہیں، اورسینماء بھرے پڑے ہیں۔
8۔ مومن کا ہر وہ دِن عید ہوتا ہے جس دِن وہ کوئی گناہ نہ کرے۔ (فرمانِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ) لیکن لوگ جس دِن کو خاص کر "عید کا دِن" کہتے ہیں، اُسی دِن اسپیشل گناہ کرتے ہیں، فلمیں ریلیز ہوتی ہے، بے پردگی عام ہوتی ہے، ناچ گانے کی محفلیں سجتی ہیں۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
9۔ دنیا کا طاقتور سے طاقتور پہلوان بھی اپنے نفس کے ہاتھوں شکست کھا جاتا ہے۔
10۔ لوگ بچے کے سامنے گناہ کرنے سے تو ڈرتے ہیں، لیکن بچے کو پیدا کرنے والے اللہ سے نہیں ڈرتے۔
11۔ انسان ڈاکٹر کے کہنے پر حلال چیزیں تو کھانا چھوڑ دیتا ہے، لیکن اللہ کے کہنے پر حرام کاموں سے باز نہیں آتا۔
12۔ دنیا والے محنت کرنے والے سے حسد کرتے ہیں، اور سست پڑے رہنے والے کو طعنے دیتے ہیں۔
13۔ موت کس لمحے، کس سانس پر آ جائے، کوئی پتہ نہیں۔ لیکن کیسی عجیب بات ہے، لوگ گناہ کرنے سے پھر بھی باز نہیں آتے۔
14۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم اور کرائم کے بعد عورتوں کے حقوق اور حفاظت کیلئے تو ہزاروں "حقوقِ نسواں" تنظیمیں بنائی گئیں ہیں، لیکن مردوں کی کردار سازی کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔
15۔ دنیا میں سُکھی رہنا ہے تو اپنے سے نیچے والے کو دیکھ، اور اگر آخرت میں سُکھی رہنا ہے تو اپنے سے اُوپر والے کو دیکھو۔
لیکن اِس دنیا کا دستور بہت نرالہ ہے، کسی کے پاس چار پیسے زیادہ ہوں تو یہ اُس سے زیادہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور ایک دِن نماز کیا پڑھ لیں اپنے آپکو دنیا کا سب سے بڑا عابد و زاہد مانتے ہیں۔


Share this article :

Post a Comment

 
Design Template by panjz-online | Support by creating website | Powered by Blogger